بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

قصورسانحہ پرکچھ مفاد پرست ،سازشی لوگ سیاست کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،ملک میں انتشار پھیلانے کی ساز ش کی جارہی ہے ،مولانافضل الرحمان نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے واقعہ قصور اور ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی انتشار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصورسانحہ انتہائی قابل مذمت اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے مگر افسوس کے کچھ مفاد پرست اور سازشی لوگ اس پر بھی سیاست کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک میں انتشار پھیلا نے کی کوشش کر رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سکھر میں

جے یو آئی مرکزی میڈیا سیل کے رکن آغا سید محمد ایوب شاہ ، مفتی سعو د افضل ہالیجوی ، مولانا عبدالحق مہر ، مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد و دیگر رہنماؤں سے گفتگو کے دوران کیا سکھر میں جے یو آئی سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عبدالحق مہر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران قادری حکومت دشمنی میں تمام حدود پھلانگ گئے ہیں وہ نواز شریف کے پیچھے پڑے ہوئے تھے تو ہر چیز اور ہر واقعہ پر سیاست کرتے ہوئے حالات خراب کر رہے تھے اور اب شہباز شریف حکومت کے خلاف ایک کرمنل واقعہ کی آڑ میں آگ بھڑکا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا اعلان کیا ہے تو اس پر سیاست کرنا کیا معنیٰ رکھتا ہے عمران قادری اس واقعہ پر احتجاج کا اعلان کر کے جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں یہ سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ سازشی لوگوں کا کام ہے پی پی قیادت سنجیدگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مثبت کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو ہو رہا ہے وہ احتجاج نہیں بلکہ انتشار ہے یہ روایت چل پڑی تو یہ ملک چل نہیں سکے گا ان واقعات سے میاں نواز شریف کے ان بیانات کی کہ ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے کی تائید ہوتی ہے کہ وہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں ان کے شکایت کا ازالہ ہونا چاہئے ان کا مطمئن کیا جانا چاہئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…