اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زینب قتل کیس کی ڈی این اے رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی،واقعے میں ملوث درندہ اس سے پہلے بھی6گھناﺅنی وارداتیں کرچکاہے،چونکادینے والے انکشافات‎

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملوث ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا، زینب قتل ماضی میں ہوئے واقعات کا تسلسل، ماضی کے دیگر واقعات اور زینب قتل میں ایک ہی شخص کے ملوث ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور انکشاف ہوا ہے ملوث ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔ زینب قتل ماضی میں قصور میں ہونے والے واقعات کا تسلسل ہے جس میں 6بچیاں ظالم

درندے کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔ ماضی کے واقعات اور زینب قتل میں ایک ہی شخص کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح صوبائی وزیر رانا مشہود اور ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ ننھی زینب کے قاتل کے حوالے سے بڑا بریک تھرو عنقریب متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قتل کے شبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتار کر رکھا ہے جن کے میڈیکل اور تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے ن لیگ قصور کی قیادت شہر میں موجود ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ذاتی طور پر اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ ترجمان پنجاب ملک احمد خان حکومت کا کہنا تھا کہ زینب کا قاتل ایک سیریل کلر ہے اور اس سے متعلق کلیو ہمیں مل چکا ہے۔ جدید سائنسی بنیادوں پر کیس کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور میڈیا کو روزانہ کی بنیاد پر معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی۔ کیس میں کچھ تفصیل ملی ہے۔ جلد ہی قاتل کیفرکردار تک پہنچ جائے گا۔ شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد بڑا بریک تھرو متوقع ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو ئی اور نہ ہی کوئی بڑا بریک تھرو ہو سکا ہے۔  زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور انکشاف ہوا ہے ملوث ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔ زینب قتل ماضی میں قصور میں ہونے والے واقعات کا تسلسل ہے جس میں 6بچیاں ظالم درندے کی بھینٹ چڑھ چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…