اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے ٗاپنی درخواست کیساتھ انہوں نے بیان حلفی بھی جمع کرایا ہے۔جہانگیر ترین نے حلف نامے میں کہا کہ میرے چار بچے ہیں، چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں،

میں نے کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی ٗمیں نے ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلز سے واجبات کی منتقلی کے ذریعے قائم کیا ٗ ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا ٗ خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا ٗعدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو حنیف عباسی کی دائر درخواست پر کئی سماعتوں کے بعد جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…