اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زینب کے قتل کا واقعہ سیاستدانوں کے اعمال کا نتیجہ ، جس معاشرے میں لیڈر بدزبان ، بدکردار ہوں اور جہاں گانے بجانے اور ڈانس کے مقابلے کروائیں وہ معاشرہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہو جاتا ہے، عمران خان سے بڑا جھوٹا اور منافق انسان نہیں دیکھا،
پیری فقیری اور طلاق کو عمران خان نے معاشرے میں متعارف کروایا، تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے ویڈیو پیغام جاری کردیا، قصور واقعہ کا ذمہ دار سیاستدانوں کو قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے زینب قتل پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے زینب کے والدین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قصور جیسے واقعات پورے پاکستان میں ہو رہے ہیں ،والدین شرم کی وجہ سے کیس رپورٹ کروانے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے قصور واقعہ کو سیاستدانوں کی بداعمالیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس معاشرے میں لیڈر بدزبان ، بدکردار ہوں اور جہاں گانے بجانے اور ڈانس کے مقابلے کروائیں وہ معاشرہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہو جاتا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان سے بڑا جھوٹا اور منافق انسان نہیں دیکھا، یہ عمران خان ہی ہیں کہ جنہوں نے پیری فقیری اور طلاق کو معاشرے میں متعارف کروایا۔ ناچ گانے اور گالم گلوچ کے کلچر نے پاکستانی معاشرے میں بگاڑ پیدا کر کے رکھ دیا ہے۔