پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیروزگار مقروض باپ نے اپنا نومولود بچہ 5ہزار روپے میں فروخت کردیا

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(آن لائن)جہلم کے علاقے محلہ اسلامیہ اسکول کے رہائشی بیروزگار اور مقروض باپ نے اپنے نومولود بچے کو مبینہ طور پر 5 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔نومولود کی ماں ثنا زبیر اور نانی نے بچے کی بازیابی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کو درخواست دی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے حال ہی میں جہلم کے مقامی ہسپتال

میں بچے کو جنم دیا، جس کے بعد حالت بگڑنے پر انہیں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے واپسی پر ان کے شوہر زبیر اختر نے انہیں بتایا کہ اس نے نومولود کو 5 ہزار روپے میں اس کی بہن کے مالک مکان کو فروخت کردیا ہے۔ثنا زبیر کا کہنا تھا کہ زبیر نے بچے کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالنے پر جھگڑا شروع کردیا اور پھر گھر سے چلا گیا۔ڈی پی او نے سول لائن پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کو فوری کارروائی کرکے بچے کی بازیابی کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ پاکستان میں بے روزگار اور غربت کے مارے والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو رقم کے عوض فروخت کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں غربت اور بیروزگاری کے باعث والدین کی جانب سے بچوں کی فروخت کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…