منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

حکومت کی کوئی کوتاہی نہیں بلکہ ۔۔! قصور میں کمسن بچی سے زیادتی اور قتل،وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ قصور میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس سے قبل پیش آنے والے واقعات کے ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا اور اب بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے ساتھ بچی اس طرح جارہی ہے جیسے وہ بچی کا رشتہ دار یا محلہ دار ہے

تاہم ملزم کو چند گھنٹے میں گرفتار کرلیا جائے گا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نا تو پہلے کوتاہی کی گئی اور نہ اب کی جائے گی اور یہ کہنا غلط ہے کہ پولیس نے اس کیس پر کوئی کام نہیں کیا۔صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے اور اسے سزا ہو، یہ سنگین واقعہ ہے۔پرتشدد احتجاج پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ لوگوں کو اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے تاہم املاک کو نقصان پہنچانا مناسب نہیں، معاملے کو سلجھانے اور ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…