اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں زینب کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے خلاف پورا شہر سراپا احتجاج ہے، احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے ڈی سی او آفس میں گھسنے کی کوشش کی تو پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن بھی قصور میں واقعے کی کوریج کیلئے موجود ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو
شیئر کی ہے جس میں ایک زخمی شخص کو تڑپتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ادھیڑ عمر شخص کو کمر میں گولی لگی ہے اوروہ سڑک پر ہی تڑپ رہا ہے۔اقرارالحسن نے لکھا کہ ” قصور میں کچھ دیر پہلے یہ سب کچھ ہوا ہے، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی گئی اور پنجاب کے وزیر قانون مجھے کہہ رہے ہیں کہ آپ لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں “۔
This is what happened in Kasur a while ago, strait firing on protesters by Police and Punjab’s Law minister says “aap logon ko ishteal dila rahay hain”. I’m speechless !! #JusticeForZainab #ReportingFromKasur pic.twitter.com/GlGSheU0hn
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) January 10, 2018