منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

مشہور زمانہ ہوسٹس زیادتی کیس ،ملک کا کونسا معروف گدی نشین پیر ملوث نکلا،ایسا نام سامنے آگیا کہ آپ کوبھی یقین نہیں آئیگا

datetime 10  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ خبریں میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بہاولپور کے مشہور زمانہ ہوسٹس زیادتی کیس میں مزید انکشاف سامنے آگئے ہیں۔ احمد پور شرقیہ کی دربار نور شاہ بخاری کے سجادہ نشین مخدوم سید مظفر شاہ بخاری

کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جنہیں شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ بہاولپور تھانہ بغداد الجدید کی پولیس سجادہ نشین سید مظفر شاہ بخاری کی گرفتاری کیلئے متحرک ہو گئی ہے تاہم سید مظفر شاہ بخاری گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو گئے ہیں۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم امجد اسلام نے بتایا ہے کہ مسماۃ(ع)سے زیادتی مخدوم سید مظفر شاہ بخاری کی کوٹھی بہاولپور میں کی ہے جس پر پولیس تھانہ بغداد الجدید نے سجادہ نشین موصوف کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔ اخبار کے ذرائع کے مطابق مخدوم سید مظفر شاہ بخاری کی کوٹھی پر آئے روز ایسی ہی رنگین نائٹ گزرتی تھیں اسے فحاشی کا اڈہ بنایا ہوا ہے جہاں پر نامور سیاسی شخصیات کو دعوتیں دی جاتی رہیں، مزید کئی نام سامنے آئیں گے۔ شہریوں محمد سلیم، مشتاق احمد، ارشد چوہدری، شاہد بھٹی، عمران علی اور حضور بخش نے آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ سجادہ نشین مخدوم سید مظفر شاہ بخاری کو گرفتار کر کے حقائق پر تفتیش کی جائے تو کوئی سیاستدان بے نقاب ہو جائیں گے اور ملزمان سے کوئی رعایت برتی گئی تو ہم احتجاج کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…