جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی مبینہ اہلیہ و روحانی شخصیت بشریٰ بی بی کا بھید کھل گیا بابا فریدؒ کے دربار کی خلافت تو دور کی بات سلسلہ چشتیہ میں تو عورت بیعت بھی نہیں لے سکتی، سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگی

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی مبینہ اہلیہ و روحانی شخصیت بشریٰ بی بی اور ان کے سابق شوہر خاور مانیکا کے متعلق یہ بات مشہور ہے یا کر دی گئی ہے کہ وہ اپنی روحانیت کو بابا فریدؒ کے دربار سے منسوب کرتے ہیں تاہم اس حوالے سے ان کا کوئی ذاتی بیان کبھی سامنے نہیں آسکا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص کسی سے موبائل فون پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی اور ان کے سابق شوہر خاور مانیکا کی بابا فریدؒ سے نسبت کی تردید کر رہا ہے۔ اپنی گفتگو میں یہ شخص کہہ رہا ہے

کہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کا تعلق نہ تو بابا فریدؒ کے خانوادے سے ہے اور نہ ہی ان کویا ان کے خاندان میں سے کسی کو خلافت سے نوازا گیا بلکہ بابا فریدؒ نے ان کے آبائو اجداد کو مسلمان کیا تھا۔ نامعلوم شخص اپنی گفتگو میں سلسلہ چشتیہ کا بھی ذکر کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ چشتیہ سلسلہ جو کہ چار روحانی سلاسل میں سے ایک ہے میں تو خاتون نہ تو خلافت کی مجاز ہوتی ہے اور نہ ہی اس وجہ سے وہ کوئی مرید بنا سکتی ہے کیونکہ مرید کیلئے ضروری ہے کہ وہ مرشد کی بیعت کرے لہٰذا سلسلہ چشتیہ میں عورت کی بیعت کرنا بھی حرام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…