جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

میجر(ر) منیر احمدکوقتل کرنے والے ملزمان گرفتار ،آلہ قتل برآمد ،قتل کیوں کیاگیا؟انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انویسٹی گیشن پولیس ہومی سائیڈ یونٹ کاہنہ نے چند ماہ قبل میجر(ر) منیر احمدکوقتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل اور نقدی برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل میجر (ر)منیر احمد کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہوا۔ واقعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ایس پی ماڈلٹاؤن انویسٹی گیشن ابرار حسین

نیکوکارکو اس لرزہ خیر واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔جس پر انہوں نے ہومی سائیڈ انچارج سب انسپکٹر رضاقت علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے ماڈرن تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شب روز محنت کر کے اس وارادت میں ملوث 2ملزموں دل مراد عرف زاہد اور ارشاد بی بی عرف جٹی کو گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونیوالا آلہ قتل ٹوکہ بھی برآمد کر لیا۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ریٹائرڈ میجر منیر احمد کے پاس بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔ جس نے مقتول میجر منیر احمد سے کچھ عرصہ قبل 14لاکھ روپے ادھار لیے تھے اورجب میجر منیر احمدنے مجھ سے رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا تو ان سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر طیش میں آکر میں اور ساتھی دلشاد بی بی عرف جٹی نے تیز دھارٹوکے کی مدد سے اس کا گلہ کاٹ دیااورگھر سے 10لاکھ روپے نقدی،رولیکس گھڑی اور ضروری کاغذات لے کر فرار ہو گئے تھے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے میجر(ر) منیر احمد کے قاتل کو گرفتار کرنے پرانچارج ہومی سائیڈ رضاقت علی SIکوتعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔  انویسٹی گیشن پولیس ہومی سائیڈ یونٹ کاہنہ نے چند ماہ قبل میجر(ر) منیر احمدکوقتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل اور نقدی برآمد کرلی ہے۔ چند ماہ قبل میجر (ر)منیر احمد کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…