’’ ماننا پڑے گا تحریک انصاف کا گرو تگڑا ہے، نہ پیر چھوڑے نہ مرید‘‘

8  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے مبینہ تیسری خفیہ شادی اس وقت میڈیا پر ہاٹ ایشو بنی ہوئی ہے۔ ایک طرف تحریک انصاف عمران خان کا دفاع کرتی نظر آتی ہے جبکہ سیاسی مخالفین مذاق اور تنقید کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ٹو دی پوائنٹ‘‘میں پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے عمران خان کی تیسری مبینہ خفیہ شادی پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ ایک بات تو ماننی پڑے گی کہ تحریک انصاف کا گرو تگڑا ہے، اس نے نہ پیر چھوڑے نہ مرید‘‘۔

پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان شوکت بسرا کے اس تبصرے پربالکل خاموش ہو گئے اور ان کے چہرے پر غصے کے تاثرات بھی نمایاں ہوئے جبکہ پروگرام میں شریک ن لیگ کی خاتون رہنما مائزہ حمید کھلکھلا کر ہنس پڑیںجس پر پروگرام کے میزبان منصور علی خان نے شوکت بسرا کو کہا کہ آپ کی بات کسی اور کو اچھی لگے نہ لگے مائزہ نے اس کو خوب انجوائے کیا ہے۔ واضح رہے کہ پروگرام میں چوتھے شریک مہمان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور تھے جو اس بات پر خاموش رہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…