بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان سے شادی،میری والدہ کو کسی نے جائے نماز اور برقع کے سوا نہیں دیکھا، وہ ہر وقت اللہ کا ورد کرتی رہتی ہیں، بیٹے موسیٰ مانیکا کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے گھر کو مرشد خانہ سمجھتے ہیں‘ عمران خان جیسا بھلا آدمی اور بشریٰ جیسی نیک عورت نہیں دیکھی، ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبر سے متعلق سابق شوہر خاور مانیکا کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے

کہا ہے کہ میں خود سے اور اپنی سابق اہلیہ سے منسوب باتوں کو مسترد کرتا ہوں، مختلف خبروں نے ہمارے گھر کو کشمکش میں ڈال رکھا ہے۔ میں نے سابق اہلیہ بشریٰ جیسی نیک اور پاک بیوی زندگی میں نہیں دیکھی اور ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے۔خاور مانیکا نے مزید کہا کہ عمران خان جیسا بھلا آدمی نہیں دیکھا اللہ اسے صحت اور زندگی دے وہ ہمارے گھر کو مرشد خانہ سمجھتے ہیں۔دوسری جانب بشریٰ مانیکا کے بیٹے کا بھی ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں موسیٰ مانیکا نے کہا ہے کہ میری والدہ کو کسی نے جائے نماز اور برقع کے سوا نہیں دیکھا، وہ ہر وقت اللہ کا ورد کرتی رہتی ہیں، میری والدہ کے نکاح کی خبر جھوٹ ہے، کچھ پتا نہیں لوگ کہاں سے باتیں گھڑ لیتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی خبریں زیر گردش ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشریٰ مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کے لیے دیا جارہا ہے۔  بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے گھر کو مرشد خانہ سمجھتے ہیں‘ عمران خان جیسا بھلا آدمی اور بشریٰ جیسی نیک عورت نہیں دیکھی، ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…