جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیئر مین نیب نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں الاٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر قومی خزانے کو کروڑوں کے نقصان کا نوٹس لے لیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میںانڈسٹریل اور کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوںاور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان کا قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب سے نوٹس لے لیا۔ ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈوپلمنٹ اتھارٹی جیڈا نے بلوچستان کی معاشی ترقی دائو پر لگا دی،جیڈا انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بجائے

اسٹیٹ ایجنسی بن گئی، حقیقی سرمایہ دار نظر انداز کرتے ہوئے کمرشل پلاٹس عزیز و اقارب اور من پسند افراد میں بانٹ دئیے گئے ، نیب نے انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان کا نوٹس لے لیا ۔ ریکارڈ کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈوپلمنٹ اتھارٹی میں کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے قواعد و ضوابط کویکسر نظر انداز کیا گیا ، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے افسران و دیگر ملازمین نے سہولت کاروں کی مدد سے من پسند افراد اور عزیز و اقارب میں پلاٹوں کی بندر بانٹ کی۔ علاوہ ازیں الاٹمنٹ کے حوالے سے ضنعت کار ہونے کی شرط کو ملحوظِ خاطر نہ رکھتے ہوئے فائلوں کی فروخت کے ذریعے بڑے پیمانے پر خرد برد کی ، اور معیار پر پورا اُترنے والے صنعت کاروں اور اہل درخواست دہندگان کی درخواستوں کو ردی کی ٹوکری کی نظر کرتے ہوئے ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پر الاٹمنٹ کر کے قومی خزانے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو معاشی سرگرمیوں کی راہ میں کرپشن کے ذریعے روڑے اٹکانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم رکھتاہے ، پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان میں معاشی سر گرمیوں کا فروغ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے

حقیقی سرمایہ کاروںکا یہ حق ہے کہ انہیں قوائد و ضوابط کے مطابق سرمایہ کاری کا موقع دیا جائے ۔ گوادر کی معاشی ترقی کرپٹ عناصر کی ذاتی فوائد کی نظر نہیں ہونے دینگے ، کرپشن کے ذریعے گوادر کی معاشی ترقی کو دائو پر لگانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…