پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اب ڈاکٹر بننا بہت ہی آسان ہو گیا ہے، جی ہاں کچھ رقم ادھر ادھر سے اکٹھی کریں اور ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کر لیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں جعلی ڈگریاں تیار کرنے والا گروہ لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور رہا ہے، یہ گروہ
افغانستان کی پژواک میڈیکل یونیورسٹی کی جعلی ڈگریاں بناتا ہے اور ان جعلی ڈگریوں کے عوض خیبرپختونخوا کے عوام سے لاکھوں روپے کما رہا ہے۔ ذرائع کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ان ڈگریوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا اور اس وقت ڈگریاں دینے والا شخص بھی غائب ہو چکا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کئی ایسے افراد موجود ہیں جنہیں پانچ ماہ کے بعد ڈاکٹری کی دو سالہ ڈگری دی گئی، جس نام کی یونیورسٹی کی ڈگریاں دی جا رہی ہیں اس کا کہیں نام و نشان ہی نہیں ہے۔ ڈاکٹر بننے کے شوقین افراد جو اس نوسرباز کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں نے بتایا کہ ہم سے افغانستان لے جانے کا جھانسہ دے کر پیسے لیے گئے لیکن کچھ ماہ بعد ہمیں یہاں پر ہی ڈگریاں دے دی گئیں اور کہا کہ اب آپ لوگ ڈاکٹر بن چکے ہیں، اس گروہ کے ہاتھوں لٹنے والوں نے اس گروہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اب ڈاکٹر بننا بہت ہی آسان ہو گیا ہے، جی ہاں کچھ رقم ادھر ادھر سے اکٹھی کریں اور ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کر لیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں جعلی ڈگریاں تیار کرنے والا گروہ لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور رہا ہے