بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شوگرملز قبل از وقت بند ہونے سے کاشتکاروں کو کتنے ارب کا نقصان ہو گا؟حیران کن انکشاف

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شوگرملز قبل از وقت بند ہونے سے کاشتکاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہو گا،کاشتکاروں کی جانب سے گنے کی تیار فصل نظر آتش کرناباعث تشویش اور لمحہ فکریہ ہے،گنا نرخوں کے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن اور عدالتی احکامات پرجلد از جلد عملدرآمد کرکے کاشتکاروں کا معاشی قتل روکا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں حیدر آباد ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹری امتیا ز علی آرائیں نے

ڈاکٹر محمد اسحاق آرائیں،محسن آرائیں،فرحان علی آرائیں سمیت دیگر آباد گار وں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر آبادگاروں نے بتایا کہ سندھ میں شوگر ملز پہلے ہی کئی ماہ کی تاخیرسے چلائی گئی تھیں اور ملز مالکان نے سرکاری نرخوں 182 روپے فی من کے بجائے 130روپے فی من کے حساب سے من مانے نرخوں پر گنا خریدا ان کم نرخوں پر کاشتکاروں کے فصل کی تیاری پر آنے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے جس کے باعث اکثر آبادگاروں نے گنا فروخت نہیں کیا اور لاکھوں ایکڑز رقبے پرتین ما ہ سے تاحال گنے کی فصل تیار کھڑی ہے ملز مالکان نے شوگر ملزچند ہفتے چلا کر بند کر دی ہیں جس کے باعث آبادگاروں کو 8سے 10روپے گنے کی تیار فصل سوکھنے اور 20ارب روپے سے زائد کا کپاس سمیت دیگر فصلیں بروقت بوائی نہ کئے جانے کے باعث نقصان ہو گا جو معاشی طور پر بد حال کاشتکاروں اور کسانوں کے معاشی قتل عام کر مترادف ہے ہم وزیر اعلی سندھ سمیت متعلقہ اداروں کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گنا نرخوں کے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن اور عدالتی احکامات پرجلد از جلد عملدرآمد کرکے کاشتکاروں میں پھیلی بے چینی ،مایوسی اوران کا معاشی قتل سندھ میں تباہ ہوتی زراعت کے شعبے کو مزید تباہی سے روکا جائے۔  شوگرملز قبل از وقت بند ہونے سے کاشتکاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہو گا،کاشتکاروں کی جانب سے گنے کی تیار فصل نظر آتش کرناباعث تشویش اور لمحہ فکریہ ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…