منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

حلالہ کیلئے مرد کا شادی کرنا ضروری ہے یا عورت کا؟ عمران خان اور جمائما کی دوبارہ شادی، عارف نظامی نے لائیو شو میں ایسی بات کہہ دی کہ کپتان سمیت پوری پی ٹی آئی سٹپٹا کررہ گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں عمران خان اور جمائما کی دوبارہ شادی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والے عموماََ مجھ سےاس حوالے سے ناراض رہتے ہیں کہ میں عمران خان کی شادی اور طلاقوں کے حوالے سے باخبر ہوں یا افواہیں اڑاتا رہتا ہوں۔ جمائما کی پاکستان آمد کے

حوالے سے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ جمائما خان عمران خان کے بچوں کی والدہ ہیںاور وہ پاکستان سے خصوصی محبت رکھتی ہیں، وہ ایک نہایت سلجھی ہوئی اور مضبوط کردار کی مالک خاتون ہیںجس کا انہوں نے عمران خان نا اہلی کیس کے دوران مظاہرہ بھی کیا ہے۔ نا اہلی کیس کے دوران عمران خان نے جب جمائما سے دستاویزت کیلئے کہا تو وہ انکار کرتے ہوئے کہہ سکتی تھیں کہ تمہارا مجھ سے اب کیا تعلق ، جائو بھاڑ میں، مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ اس حوالے سے عمران خان کی مدد کی۔ عارف نظامی نے عمران خان اور جمائما کی دوبارہ شادی کے حوالے سے کہا کہ عمران خان اگر جمائما سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں کیونکہ مذہبی اعتبار سے وہ حلالہ تو کر چکے ہیں، عارف نظامی کا اشارہ ریحام خان سے شادی کے حوالے سے تھا۔ خیال رہے کہ مذہبی اعتبار سے طلاق یافتہ میاں بیوی اگر دوبارہ شادی کرنا چاہیں تو ان کیلئے شرعی اعتبار سے حلالہ کی شرط ہے یعنی کسی اور کو پہلے جیون ساتھی بنانا ہو گا اور اس کیلئے مذہبی سکالرز کا کہنا ہے کہ حلالہ کیلئے خاتون کو شادی کرنا پڑتی ہے اور یہ شرط شریعت نے اس لئے رکھی ہے کہ کوئی مرد نہیں چاہے گا کہ اس کی محبوب بیوی کسی اور کی ہو اس لئے وہ طلاق دینے سے پہلے متعدد مرتبہ سوچے گا اور یہ شریعت کی یہ شرط طلاق کی شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے رکھی گئی ہے کیونکہ حدیث شریف کے

مفہوم کے مطابق طلاق اللہ تعالیٰ کو انتہائی ناپسندیدہ ہے ۔اب عارف نظامی نے عمران خان کی ریحام خان سے شادی اور پھر طلاق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے عمران خان کا حلالہ قرار دیا ہے جس کو لےکر سوشل میڈیا پر ایک الگ بحث شروع ہو چکی ہے، کئی لوگ اسے عارف نظامی کی مذہبی معلومات میں کمی بتا رہے ہیں اور کئی اسے عارف نظامی کی جانب سے کپتان کو چھیڑنے کی کوشش کہہ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…