اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورکے تین سال مکمل ،سکول لائبریری کے پہلو میں یادگار شہدا کا افتتاح آج کیا جائے گا،آرمی پبلک سکول اورآرکائیوز لائبریری تقاریب میں اہم شخصیات کی آمدمتوقع،
16دسمبر 2014کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر قتل عام کرتے ہوئے اسکول کے طلبا اور پرنسپل طاہرہ قاضی شہید سمیت 150 افراد کو مار ڈالا تھا۔، فضا سوگوار ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے تین سال مکمل ہونے پر آج آرمی پبلک سکول پشاور میں لائبریری کے پہلو میں یادگار شہدا کا افتتاح آج کیا جائے گا جس میں سول و عسکری اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔ 6 دسمبر 2014 کو آج ہی کے دن پشاورمیں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر قتل عام کرتے ہوئے اسکول کے طلبا اور پرنسپل طاہرہ قاضی شہید سمیت 150 افراد کو مار ڈالا تھا۔۔ شہید طلبا کے گھروں سمیت پورے پشاور شہر اور ملک کی فضا سوگوار، ٹی وی چینلز خصوصی رپورٹ نشر کرینگے جبکہ اخبارات نے اے پی ایس سانحہ پر آج خصوصی ایڈیشن شائع کئے ہیں۔ خیبر روڈپشاور پر شہدا کی تصاویر سجادی گئی ہیں۔