ڈرائیونگ لائسنس کے جدید سسٹم کا آغازکردیاگیا،تفصیلات جاری

11  دسمبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے سندھ کے تمام ریجنل ہیڈ کواٹرز میں ڈرائیونگ لائسنس کے جدید سسٹم کا آغاز کر دیا۔اب سندھ کے شہری کسی بھی ریجنل ہیڈ کواٹر سے اپنا لرننگ اور مستقل لائسنس بنوا سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے ڈارئیونگ لائسنس کے جدید ترین نظام کو سندھ کے تمام ریجنل ہیڈ کواٹرز میں متعارف کروادیا ہے۔

تمام ریجنل ہیڈ کواٹرز کو نئے سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے اور وہ آپس میں مر بوط ہو گئے ہیں۔ جسکے بعد کراچی کی تینوں برانچوں کلفٹن،کورنگی اور ناظم آباد کے علاوہ،حیدر آباد،سکھر ،لاڑکانہ،میر پور خاص اور شہید بے نظیر آباد میں واقع برانچوں سے سندھ کے کسی بھی علاقے کا رہنے والا شہری اپنا لرننگ لائسنس اور ڈارئیونگ لائسنس بنوانے کے علاوہ اپنے لائسنس کی تجدید بھی کروا سکتا ہے۔ڈی ایس پی ڈی ایل برانچ عمران احمد نے بتایا کہ سندھ کے تما م اضلاع کا ڈیٹا بھی ریجنل ہیڈ کواٹرز کے سسٹم میں اپ لوڈ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈارئیونگ لائسنس کی موبائل ایپلیکیشن میں بھی تمام اضلاع کا ڈیٹا اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں پیپر لیس سسٹم دیا گیاہے جس میں اب شہریوں کو اپنی تصویر لانے یا فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہے ،صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے شہری اپنا لائسنس بنوا سکتے ہیں۔عمران احمد کے مطابق جدید سسٹم سے جعلی لائسنس کی روک تھام اور ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔نئے سسٹم میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بھی رکھا گیا ہے جسکے تحت ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس اپنے دفتر میں بیٹھ کر سندھ کی تمام برانچوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات خودکار نظام کے تحت اسی وقت حاصل کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…