لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سکول،کالجز کی طالبات کو بس سٹاپ اور مارکیٹوں میں ہراساں کرنے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی،ترقیافتہ شہروں میں ایسے واقعات باعث تشویش ہے،بس سٹاپ اور مارکیٹوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا سکول ،کالج ،یونیورسٹی اور دفاتر میں جانے والی لڑکیوں کو بس سٹاپ اور شاہراہوں پر ہراساں کرنا معمول بن چکا ہے۔جس کی وجہ سے طالبات اور
نوکری پیشہ لڑکیاں شدید ذہنی اذیت کا سامنے کرنے پر مجبور ہیں ۔جبکہ والدین کو بھی اکثر ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور جیسے ترقیافتہ شہر میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے شہر کے تمام اہم بس سٹاپ اور مارکیٹوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے اور جو منچلے طالبات اور نوکری پیشہ لڑکیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی سرے بازار تذلیل کی جائے اور ان پر خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔