جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان فائیو جی ٹیکنالوجی کیلئے بھی تیار، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک 70 سالوں میں سازشوں سے نہیں نکل سکا اور سول حکومتوں کو چلنے نہیں دیا گیا ٗ آمروں نے ملک خراب کرکے کہا کہ سیاسی حکومتیں ٹھیک کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ انسانی زندگی میں ٹیکنالوجی کا کردار بہت اہم ہے، نئی ایجادات نے صنعتی دور کی بنیاد رکھی، 20 ویں صدی میں آنے والی ٹیکنالوجی نے ایک انقلاب برپا کردیا، انہوں نے کہا کہ

سائنسی تحقیق کسی بھی ملک کی ضمانت ہے جبکہ حکومت میں آتے ہی وڑن 2025 دیا تاہم بقراطوں اور سقراطوں نے ہمارا مذاق اڑایا۔احسن اقبال نے کہا کہ آج ہم لوڈشیڈنگ کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں، 4 برسوں میں 10 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پیدا کی ہے ٗٹیکسٹائل اور فرٹیلائزر صنعتیں دوبارہ چل پڑی ہیں ٗہم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے تاہم اگر ملک میں سیاسی بحران نہ ہوتا تو ملک میں جی ڈی پی 6 اشاریہ 5 ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں، نوجوان ہمارے اعتماد پر پورا اترے ہیں، 3 جی اور 4 جی لائسنز کے لیے ہم نے لائسنس جاری کیے جب کہ پاکستان 5 جی ٹیکنالوجی کے لیے بھی تیار ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اکیسویں صدی اقتصادی نظریات کی صدی ہے، چین دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ٗ ہمیں اس ملک کے امن اور استحکام کو قائم کرنے کی ضرورت ہے ٗچند قوتیں پاکستان میں بے یقینی پیدا کرنا چاہتی ہیں تاہم ہم پاکستان کا امیج فیض آباد دھرنے سے بننے والا نہیں بنانا چاہتے بلکہ ہم نوجوانوں والا امیج دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک 70 سال میں سازشوں سے نہیں نکل سکا، سول حکومتوں کو چلنے نہیں دیا گیا ٗآمروں نے ملک خراب کرکے کہا کہ سیاسی حکومتیں ٹھیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت نعرہ ہے تاہم مقصد ختم حکومت ہے، ہم سب مسلمان ہیں سب ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں، جتنے فتوے پاکستان میں دیے جاتے ہیں

دنیا میں کہیں نہیں دیے جاتے جب کہ ہمارے پاس مفتی اور پیروں کی کمی نہیں، ہمارے پاس سائنسدانوں کی کمی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا ترقی کر رہی ہے اور ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ٗہم ایک دوسرے کو چور چور کہ رہے ہیں ٗدنیا کے اندر پاکستانی قوم اتنی ہی اچھی ہے جتنی کوئی اور قوم اچھی ہے اور پاکستان کی سیاست اتنی قابل عزت ہے جتنی ہمارے ہمسایہ ملک کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک عوام کی شراکت اور شمولیت سے چلتے ہیں، 70 سال ہم نے ضائع کر دئیے ہیں مزید نہیں کرسکتے جبکہ ترقی ٹی ٹوینٹی میچ نہیں ٹیسٹ میچ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…