پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جنید جمشید نے جب تبلیغ کا راستہ اپنایا تو ان پر کیا ، کیا آزمائشیں آئیں مولانا طارق جمیل کی زبانی ایک ایمان افروز واقعہ

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنید جمشیدکی طیارہ حادثے میں ہونے والی شہادت کے بعد نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام’کل تک‘میں معروف کالم نگار ، اینکر و تجزیہ کار جاوید چوہدری کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے

ہوئے جنید جمشید کے استاد، ساتھی اور دوست مولانا طارق جمیل نے بتایا تھا کہ جنید جمشید جب شوبز کی دنیا چھوڑ کر اسلام کی تبلیغ کے راستے پر چلے تو سب سے پہلے انہوں نے اللہ کے دین کی تبلیغ کیلئے سہ روزہ کا اہتمام کیا بعد ازاں وہ 40دن کیلئے اللہ کے راستے کیلئے نکلے اور پھر یہ سلسلہ چل پڑا، مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ شوبز چھوڑنے کے بعد ایک دن جنید جمشید کا مجھے فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ مولانا میرے گھر میں اس وقت ایک پھوٹی کوڑی بھی موجود نہیںاور اتنے پیسے نہیں کہ ماں کی دوا تک لاسکوں اور معروف کولڈ ڈرنگ برانڈ پیپسی کولا نے مجھے پیش کش کی ہے کہ اگر میں انہیں ان کی کمپین کے سلسلے میں ایک میوزک البم بنا کر دوں تو وہ اس کے عوض مجھے 4کروڑروپے دینے کیلئے تیار ہیں جسے میں نے ٹھکرا دیا ہے۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ محبت ایک ایسا عمل ہے جو انسان کو بے پروا کر دیتا ہے اور انسانیت کی خدمت اور معبود سے محبت کے در کھلنے لگ جاتے ہیں اور یہی جنید جمشید نے کیا ۔ اللہ کا راستہ اختیار کرنے کے بعد انہوں نے پھر ہر اس چیز کو ٹھکرا دیا جو ان کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…