لاہور(آئی این پی )وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیر حمید الدین سیالوی کی آج بھی عزت کرتے ہیں ،یہ اپنے بیٹے کو فیصل آباد سے(ن) لیگ کا ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے ، پارٹی نے ان کے بیٹے کو ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے مخالفت کردی ،وہ15مسلم لیگی ایم این اے کون ہیں جو استعفیٰ دینا چاہتے ہیں وہ سامنے تو آئیں ، یہ بات درست ہے کہ وزیراعلیٰ کو پتا چلتے ہی انہوں نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے آپریشن رکوانے کا حکم دیا
۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میرے استعفے کی ڈیمانڈ ساڑھے چار سے ہورہی ہے اس استعفے کی ڈیمانڈ کرنے والے تو بہت زیادہ لوگ ہیں ، پیر حمید الدین سیالوی کی ہم آج بھی عزت کرتے ہیں یہ اپنے بیٹے کو فیصل آباد سے(ن) لیگ کا ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے ، پارٹی نے ان کے بیٹے کو ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے مخالفت کردی ، ان کی مخالفت کے باوجود ہم الیکشن میں جیت گئے تھے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ15مسلم لیگی ایم این اے کون ہیں جو استعفیٰ دینا چاہتے ہیں وہ سامنے تو آئیں ، انتظامیہ کو تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا کسی کو مارنے کا نہیں ،یہ بات درست ہے کہ وزیراعلیٰ کو پتا چلتے ہی انہوں نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے آپریشن رکوانے کا حکم دیا تھا ،قانون کی نظر میں جسٹس باقر نجفی کی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پیش کی گئی رپورٹ کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے ۔