منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

استعفوں کی لائن لگ گئی ،ن لیگ کو بڑا دھچکا،پیر آف سیالوی شریف نے انتہائی قدم اُٹھالیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی)صوبا ئی وزیر قانون کا استعفیٰ پنجاب حکو مت کے گلے کی ہڈی بن گیا وزیر اعلی پنجاب کو دی گئی 2روز کی مہلت ختم پیر آف سیالوی شریف نے 10دسمبر کو صو با ئی وزیر قانون کے حلقہ میں جلسے کا اعلان کر دیا ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کر یں گے تفصیل کے مطا بق تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی طرف سے صو با ئی وزیر قانون رانا ثناء للہ خاں کا استعفیٰ پنجاب حکو مت کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا

پیر آف سیال شریف حمیدالدین سیالوی کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو دی گئی 2دن کی مہلت بھی ختم ہو نے کے بعد 10دسمبر کو فیصل آباد رانا ثناء اللہ کے حلقے میں جلسہ کر نے کا اعلان کر دیا ذرائع نے بتا یا کہ جلسے میں پیر آف سیالوی شریف ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کر نے سا تھ ساتھ متعدد ایم پی ایز اور ایم این ایز کے استعفے بھی پیش کر سکتے ہیں دھو بی گھاٹ کے تا ریخی گراؤ نڈ میں ہو نے والی ختم نبوت کانفرنس کر نے کے لیے سنی اتحاد کو نسل کے چیئر مین حا مد رضا نے جلسہ کر نے کے لیے تحریری طور پر درخواست ضلعی انتظا میہ کو دے دی تا حال انہیں کا نفرنس کر نے کا اجازت نا مہ جاری نہ ہو سکاذرائع کے مطا بق خلعی انتظا میہ نے جلسے کی اجازت کے لیے پنجاب حکومت کی اجازت سے مشروط کر دی چیئر مین سنی اتحاد کو نسل پاکستان نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ ہمیں اجازت دے یا نہ دے ہم دھوبی گھاٹ گر ؤنڈ میں ختم نبوت کانفرنس ہر صورت کر یں گے۔ سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاسم سیالوی نے دعویٰ کیا کہ اب استعفوں کی تعداد مزید بڑھے گی انہوں نے ن لیگ اور پنجاب حکومت سے علیحدگی کا اعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ختم نبوت کے معاملے پر غلط بیانی کی ،پیر قاسم سیالوی نے کہا کہ ہم سے مسلسل جھوٹ بولاجاتا رہا اب دھوبی گھاٹ کے دس يمبر کے جلسے میں تمام اراکین اسمبلی اپنے استعفے دے دیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…