اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میٹرو بس منصوبے کی آڑ میں منی لانڈرنگ، چیئرمین نیب کے حکم پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتا میٹرو بس منصوبے کی آڑ میں منی لانڈرنگ سے متعلق انکشافات سامنے آنے پر چیئرمین نیب کے حکم پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چائنہ سکیورٹی ریگولیٹری کمیشن نے منی لانڈرنگ سے متعلق
جو سفارشات بھجوائی تھیں ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جبکہ ایس ای سی پی میں بھی اس معاملے کو 10ماہ تک لٹکا کر رکھا گیا ۔ معاملہ ایس ای سی پی کی جانب سے کسی تحقیقاتی ادارے کو بھجوانے کے بجائے وزارت خزانہ کو بھجوائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کا مقصد اس حساس معاملہ کو لٹکانا اور پھر فائل بند کر دینا تھا جبکہ ایف آئی اے نے بھی اس معاملے پر فرضی کردار ادا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔