جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی ایسے نکلیں گے پاکستانیوں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا،سی سی ٹی وی ویڈیونے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) چینی باشندے کو اے ٹی ایم مشین میں اسکمنگ ڈیوائس نصب کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس میں دیکھا گیا ہے کہ چند منٹوں میں چینی باشندہ اپنی کارروائی کر گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کو بینک انتظامیہ کی جانب سے اسکمنگ ڈیوائس نصب کیے جانے کی سی سی ٹی وی وڈیو

فراہم کی گئی ہے،ویڈیو میں ایک چینی باشندہ اور ایک پاکستانی ملزم ڈیوائس نصب کرتے نظر آئے ۔ ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی وڈیو ڈی ایچ اے کی ہے اور واردات گزشتہ ماہ کی 16 تاریخ کو کی گئی جبکہ ملزمان نے دوپہر 4 بجکر 21 منٹ پر ڈیوائس نصب کرنا شروع کی وڈیو میں دیکھا گیاکہ چائینیز ملزم اے ٹی ایم میں پہلے سے موجود ہے جبکہ دوسرا پاکستانی ملزم اے ٹی ایم میں داخل ہو کر اسے ڈیوائس تھماتا ہے اور پھر چلا جاتا ہے۔ دونوں ملزمان نے ڈیوائس کیتنصیب بینک کے اوقات میں ہی کی جبکہ بینک انتظامیہ کو ان کے چلے جانے کے بعد ڈیوائس نصب ہونے کا پتا چلا جس کے بعد متاثرہ اے ٹی ایم مشین کو تبدیل کردیا گیا۔ بینک انتظامیہ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی ویڈیو ایف آئی اے کے حوالے کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…