اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

ایک اور بڑی موٹر وے کی تعمیر کا اعلان کردیاگیا، وفاقی حکومت نے منظوری دے دی

datetime 5  دسمبر‬‮  2017 |

سیالکوٹ ( آئی این پی )مذکورہ موٹر وے 6لائنوں پر مشتمل ہوگی اور اس کی گزر گاہوں سے دریائے چناب پر شہباز پل مکمل ہونے کے قریب ہے جبکہ آزاد جموں کشمیر سے آنے والے ندی نالوں پر بھی تین پل تعمیر کئے جائیں گے ۔جبکہ اس منصوبہ کے مکمل ہونے سے آزاد کشمیر کے اضلاع بھمبر ،میر پور، باغ ،کوٹلی وغیرہ کے عوام کے لئے لاہو ر کا سفر کئی گھنٹے کم ہو جائیگا۔سمبڑیال سے کھاریاں 49کلومیٹر طویل موٹروے تعمیر کرنے کی فریبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ،منصوبہ پر 22ارب 25کروڑ 40لاکھ روپے لاگت آئیگی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی منظوری سے سمبڑیال سے کھاریاں تک 49کلومیٹر براستہ گجرات موٹروے کی فریبلٹی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ موٹرو ے کو بھی لاہو رسیالکوٹ موٹروے کا حصہ تصور کیا جائیگا۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے سمبڑیال کے قریب سیالکوٹ وزیر آباد جی ٹی روڈ سے لنک کرے گی جبکہ سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا آغاز وہاں سے کیا جائیگا۔ او ر شہباز پل سے گزر کر گجرات کے علاقہ جلال پور جٹاں سے ہوتی ہوئی کھاریاں جی ٹی روڈ سے منسلک ہو جائیگی۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے فریبلٹی رپورٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے 13دسمبر کو اپنی ٹیکنیکل ٹیم کا اجلاس اسلام آبادمیں طلب کرلیا ہے۔ مذکورہ موٹر وے 6لائنوں پر مشتمل ہوگی اور اس کی گزر گاہوں سے دریائے چناب پر شہباز پل مکمل ہونے کے قریب ہے جبکہ آزاد جموں کشمیر سے آنے والے ندی نالوں پر بھی تین پل تعمیر کئے جائیں گے ۔جبکہ اس منصوبہ کے مکمل ہونے سے آزاد کشمیر کے اضلاع بھمبر ،میر پور، باغ ،کوٹلی وغیرہ کے عوام کے لئے لاہو ر کا سفر کئی گھنٹے کم ہو جائیگا۔ تاہم مذکورہ منصوبہ کو سیالکوٹ لاہور 100کلومیٹر طویل موٹر وے کا حصہ تصور کیا جائیگا۔ اور اس کی تعمیر دسمبر 2018ء تک مکمل کی جائے گی۔ اور اس طرح سیالکوٹ لاہور موٹر وے 100کلومیٹر سے 149کلومیٹر طویل ہو جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…