پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبرپختونخواکے گورنر کی تبدیلی،اقبال ظفر جھگڑا کے خلاف اہم سیاسی جماعت نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرہمایون خان نے کہاکہ گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑاپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد آئینی طورپرگورنرشپ کاعہدہ کھوچکے ہیں اورموجودہ وقت صوبہ بغیرگورنرکے چل رہاہے۔ سپیکرصوبائی اسمبلی کوچاہیے کہ وہ قائم مقام گورنرکاچارج سنھبال لیں قانونی مشاورت کرکے عدالت سے رجوع کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پارٹی کے رہنماؤں سابق گورنرخیبرپختونخوامسعودکوثر،اکبرخان،گوہرخان اوردیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اس وقت ملک بحرانوں کے لپیٹ میں ہیں لیکن نواز شریف جان بوجھ کر ملک کو انارکی کی طرف لے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اس اقدام سے قبل سوچنا چاہئے تھا کیونکہ گورنرآئینی عہدہ ہے اورگورنر کسی سیاسی جماعت کا عہدہ نہیں رکھ سکتاہے ان کاکہناتھاکہ اس وقت صوبہ گورنر کے بغیر چل رہا ہے اور بحران کا شکار ہے کیونکہ گورنر آئینی عہدہ ہے اقبال ظفر جھگڑایہ عہدہ کھوچکے ہیں اوران کے مرکزی جنرل سیکرٹری بناناپولیٹیکل پارٹی ایکٹ 2002کے متضادہے۔ اب اگراقبال جھگڑا پارٹی کاعہدہ چھوڑ بھی دیں تو آئینی بحران برقرار رہے گا۔ہمایون خان کا کہناتھاکہ ہمارے صوبے کا گورنر فاٹا کا چیف ایگزیکٹو بھی ہے آئین کے مطابق فیصلوں میں ملک کی بقا ہے لیکن نوازشریف مسلسل غلطیاں کر رہے ہیں ان کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی عملی طورپرآئین کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے سوچ رہے تھے کہ اقبال ظفرجھگڑاپارٹی کے مرکزی جنرسیکرٹری منتخب ہونے کے بعدعہدہ چھوڑدئینگے لیکن ایسانہیں ہوا اس معاملہ پر قانونی جنگ لڑے گی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…