لاہور(این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی توسیع پروگرام اور آپریشنز میں وسعت کے لیے مزید افرادی قوت کی شمولیت جاری ہے۔ اس سلسلے میں بھرتی کے دوسرے مرحلے کے لئے انٹرویوز شروع ہوچکے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دوسرے مرحلے کی بھرتیوں کے لئے امیدواران کے انٹرویو پنجاب فو اتھارٹی سیکرٹریٹ میں لئے جارہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس میں فوڈ سیفٹی آفیسر، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر،انفورسمنٹ انسپکٹر،اکاونٹنٹ،کمپیوٹر آپریٹر،سمیت دیگر امیدواران کے انٹرویوز 7دسمبر تک جاری رہیں گے۔انٹرویو کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دی
گئی ہیں۔ایک کمیٹی اسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر،اکاوٹنٹ،انفورسمنٹ انسپکٹر کے لئے انٹرویو کر رہی ہے ۔یہ کمیٹی کل 124 خالی آسامیوں کے لئے 584 امیدواروں کے انٹرویوز کرے گی۔دوسری کمیٹی میں فوڈ سیفٹی آفیسر،کمپیوٹر آپریٹر،کلرک ڈرائیور کی 315 خالی آسامیوں کے انٹرویوز لئے جارہے ہیں جس کے لئے 739 امیدواروں کو بلایا گیا ھے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ چھتیس اضلاع میں ٹیمیں پوری کرنے اور آپریشنز میں مزید توسیع کے لیے انٹرویو کر رہے۔منتحب ہونے والے امیدوار ٹریننگ کے بعد جلد فرائض سرانجام دیں گے۔