اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو لاہور میں اس جگہ پر بلڈوزر چلوادوں گا،دیواریں گر رہی ہوں گی،عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نظریہ صرف اقتدار میں آؤ پیسہ بناؤ ہے ٗوزیر داخلہ احسن اقبال معتبر شکل بناکر جھوٹ بولتے ہیں، ان کا اقامہ سعودی عرب میں ہے ٗپی ٹی آئی ا قتدار میں آئی تو لاہور کے گور نر ہاؤس پر بلڈوزر کھڑے ہونگے اور دیواریں گر رہی ہونگی ٗ قبل ازوقت انتخابات ملک کی ضرورت ہیں ٗآئندہ انتخابات سارے چوروں کو تحریک انصاف شکست دے گی ۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کرو ٗریٹرننگ افسر کو پیسہ کھلاؤ اور سارے ایسے وزیروں کو اپنے ساتھ ملالو جن کے اقامے ہوں۔انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا موازنہ میرے ساتھ نہیں بلکہ سلطانہ ڈاکو سے کریں ٗیا فلپائن کے مارکوس سے کریں یا پھر قذافی سے کریں جن کے بیٹے لیبیا سے اربوں روپے بیرون ملک لے گئے۔عمران خان نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال معتبر شکل بناکر جھوٹ بولتے ہیں، ان کا اقامہ سعودی عرب میں ہے۔عمران خان نے کہا کہ اگر ان کی جماعت اقتدار میں آئی تو لاہور کے گورنر ہاؤس پر بلڈوزر کھڑے ہوں گے اور دیواریں گررہی ہوں گی۔اس موقع پر انہوں نے ایک مرتبہ پھر ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اپنا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ قبل ازوقت انتخابات ملک کی ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل ساری پالیسیاں چھوٹے سے طبقے کیلئے بنتی ہیں، تاہم پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا۔ملائیشیا اور کوریا ہم سے سیکھ کر آگے نکل گئے ٗپاکستان وہ ملک بنے گا جہاں لوگ باہر سے نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے قرض ہے ٗجو قومیں غلطیوں سے سیکھتی ہیں وہ پھر سے کھڑی ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ پیسہ مجھے دیتے ہیں، وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں کیوں کہ وہ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، نہ کوئی ہمیشہ اوپر رہتا ہے اور نہ کوئی ہمیشہ نیچے، جو قومیں ظلم کے نظام کے سامنے جہاد نہیں کرتی وہ برباد ہوجاتی ہیں۔ ایک وقت تھا جب پاکستان سب سے آگے جارہا تھا لیکن اب سب سے پیچھے کیوں ہے، آصف زرداری اور نواز شریف کی پارٹنر شپ نے ملک کو مقروض کردیااگر ایسی ہی چلتے رہے تو پاکستان کا مستقبل برا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت دوسروں سے مختلف ہو گی ٗہماری ساری پالیسی غریبوں کے لیے بنیں گی ٗ

ہر پاکستانی سبز پاسپورٹ دنیا میں فخر سے لے کرجائے گا، ملک میں سوئٹزرلینڈ سے زیادہ سیاح آئیں گے اور یہاں بیرون ملک سے لوگ نوکریوں کے لیے آئیں گے۔عمران خان نے کہاکہ جب بھی الیکشن آئیگا ٗ یہ سارے چور اکھٹے بھی ہوجائیں تو تحریک انصاف انہیں شکست دیگی جبکہ نواز شریف کو جواب دینا ہوگا اور اگر جواب نہیں دیا تو ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہوگا، نواز شریف اپنا موازنہ میرے ساتھ نہ کریں بلکہ سلطانہ ڈاکو سے کریں، میں وہ پاکستانی ہوں جو اپنا پیسا باہر سے ملک میں لے کر آیا ٗ نواز شریف کا نظریہ الیکشن میں دھاندلی ہے، سب کو پیسا کھلاؤ،

دھاندلی سے الیکشن جیتو اور پھر اقتدار میں آؤ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی قوم سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتی ہے، ملک سے ایک سال میں ایک ہزار ارب روپیہ چوری ہوکر باہر جارہا ہے، جب پیسے والے ٹیکس نہیں دیتے توعوام پر ٹیکس لگتا ہے، ہماری حکومت آئی تو عوام کے ٹیکس کا پیسہ چوری نہیں ہونے دیں گے، کرپشن مافیا کو شکست دیں گے تو ملک میں سرمایہ کاری آئیگی ٗ غریب قوم کا پیسہ کیسے شہنشاہوں پر خرچ ہوسکتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ احسن اقبال معتبر شکل بناکر معتبر جھوٹ بولتے ہیں، محمودخان اچکزئی نے اپنے ضمیر کی چھوٹی قیمت لگائی، سارے خاندان کو اٹھا کر اسمبلی میں لے گئے جبکہ مولانافضل الرحمان بھی اپنی کرپشن بچانے کے لیے نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…