منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خبر دار،ہوشیار! ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کا لالچ دے کرخواتین سمیت13افراد کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا،چونکادینے والے انکشافات

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ (این این آئی) ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کا لالچ،چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے خواتین سمیت13افراد کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ۔چار ماہ گزر گئے مگر کوئی واپس نہ لوٹا ۔متاثرین کا ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ ،وزیر اعلی پنجاب اور سپریم کورٹ نوٹس لے مظاہرین کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ

محلہ نور والا،کمانگراں کے رہائشیوں کی جانب سے ڈی پی او آفس چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ قبل عدنان نامی شخص آیا اور لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیتے ہوئے ان کی تنخواہ ایک لاکھ اور پچاس ہزار روپے بتائی جس پر علاقہ کے غریب لوگ اس کے جھانسے میں آگئے اور وہاں سے تیرہ افراد جن میں خاکی ،رضوان ، اظہر ، مانا ، ارشد، وارث، شمیم ، رضیہ، منور بی بی ، سفیان ، بسم ، غلام حیدر، علی حیدر،ابوبکر، ام کلثو، فاطمہ ، ظفر ، وارث شامل ہیں اس کے ساتھ نوکری پر چلے گئے گذشتہ چار ماہ سے ان تیرہ افراد کا کوئی پتہ نہ ہے اور نہ ہی ان اپنے گھر والوں سے رابطہ ہے ان لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے بھی بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ بھی دائر کررکھی ہے لیکن ان کی شنوائی نہیں ہورہی ہے دوسری طرف پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ظفر وٹو کا کہنا ہے کہ ایک فراڈیہ گروپ نے ان کے افراد کو مختلف جگہوں پر نوکریوں پرلگوانے کا لالچ دیا تھا اس گروپ میں لاپتہ ہونیوالے افراد کے رشتہ داربھی شامل ہیں تاہم معاملہ کی انکوئری کی جارہی ہے اور مغوی افراد کو ہائی کورٹ میں پیش کردیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…