اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے 30ہزار کونسلر ز نے اختیارت نے ملنے پر پنجاب حکومت کے خلاف بغاوت کردی ۔ عام انتخابات 2018میں کونسلرز اتحاد نامی پلیٹ فارم سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار
کھڑے کرنے کا اعلان ۔ اخباری رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 30ہزار کونسلرز نے اختیارات نہ ملنے پر پنجاب حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے اور حکمران جماعت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اختیارات نہ ملے تو عام انتخابات 2018میں کونسلرز اتحاد نامی پلیٹ فارم سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار کھڑے کرینگے۔ آل کونسلرز اتحاد پنجاب کے چیئر مین شاہد مجید ملک نے کہا ہے کہ اگر کونسلروں کو اختیارات نہ دیئے گئے تو تحریک چلائیں گے اور استعفی دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں میں کسی قسم کے اختیارات اور کردار حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ان کو عوام کے سامنے ذلیل و خوار کر کے رکھ دیا گیا ہےجبکہ اب کونسلرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اختیارات نہ ملنے کی صورت میں آئندہ انتخابات میں ایم پی اے یا ایم اے کو سپورٹ کرنے کی بجائے ان کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔