پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے درست حالت میں ہونے کے باوجود واقعے کی ریکارڈنگ نہ کرسکے ، واقعہ کی تحقیقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور یونی ورسٹی ایگری کلچر ڈائریکٹوریٹ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے تحقیقاتی اداروں کو حملے کی فوٹیج نہ مل سکی۔ زرعی ڈائریکٹوریٹ کے وائس پرنسپل کا کہنا ہے کہ 2 سال قبل یونیورسٹی میں 16 کیمرے نصب کئے گئے تھے لیکن ان کے لئے لگائے
گئے کمپیوٹر میں ہارڈ ڈسک نہ ہونے کی وجہ سے واقعے کی ریکارڈنگ بھی نہیں ہوسکی۔ حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر لگے سی سی ٹی کیمرے بھی آر ٹی بس منصوبے کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں۔وائس پرنسپل زرعی انسٹیٹیوٹ کمال خٹک کا کہنا ہے کہ ایگری کلچر ڈائریکٹوریٹ میں لگے تمام سی سی ٹی وی کیمرے درست حالت میں ہیں تاہم کیمروں سے منسلک کمپیوٹر میں ہارڈ ڈسک ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے ریکارڈنگ نہیں ہوتی ۔