جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

2014 کا دھرنا ہو یا 2017 کا، فرق صرف داڑھی کا تھا اور ان دھرنوں کا مقصد کیا تھا؟طلال چوہدری نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2014 کا دھرنا ہو یا 2017 کا، اس میں فرق صرف داڑھی کا تھا اور ان دھرنوں کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ 2014 میں دھاندلی کو بنیاد بنا کر دھرنا دیا گیا ٗمسلم لیگ(ن) نے الیکشن نہیں کرایا تھا تاہم پھر بھی ہدف نواز شریف اور (ن) لیگ کی حکومت تھی اور 2017 کے دھرنے میں مذہب کو استعمال کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ دونوں دھرنوں میں گالی عام تھی، پہلے دھرنے میں بغیر داڑھی کا شخص گالی دیتا اور دوسرے دھرنے میں داڑھی والا ٗمیڈیا کی کیمروں نے ان لوگوں کو دکھایا۔طلال چوہدری نے کہا کہ ختم نبوت ترمیم کے معاملے پر 34 رکنی کمیٹی میں 80 فیصد ارکان اپوزیشن کے تھے لیکن کسی میں اخلاقی جرانت نہیں تھی کہ سامنے آکر یہ اعتراف کریں کہ اس میں ہم بھی موجود تھے ٗاعتراز احسن نے بہت دیر سے ایک ٹی وی پروگرام میں تسلیم کیا کہ یہ کام ساری جماعتوں نے کیا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں ہدف نواز شریف تھے اس لئے یہ نہیں دیکھا گیا کہ اس سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا، جب کارکردگی پر کوئی سوال نہ کرسکے تو ایک ذات اور خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ مساجد کو سیاسی جماعتوں کا دفتر بنادیا گیا ٗجہاں سے امن کا پیغام جانا چاہیے وہاں سے نفرت انگیز پیغامات جارہے ہیں اور اچانک توہین کا الزام لگا دیا گیا ٗنہ خدا کا خوف ہے نہ ملک کے مستقبل کا ادراک، صرف نواز شریف کو گرانے کیلئے اخلاقی قدروں کو گرایا گیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ تحریک لبیک کے دونوں دھڑنوں نے حکومت کو دھوکا دیا ٗکہا گیا صرف اسلام آباد جائیں گے لیکن وہاں دھرنا دیا گیا جبکہ آصف جلالی گروپ رانا ثنااللہ کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے ہٹا اور اس معاہدے کی کاپی بھی موجود ہے لیکن معاہدہ توڑ دیا گیا۔طلال چوہدری نے کہاکہ یہ سب ذاتی سیاست کر رہے ہیں،  امن کا پیغام دینے والے اپنی سیاست کی خاطر نفرت کا پیغام دے رہے ہیں اور یہ پیغام اب بھی مساجد کے ممبروں سے دیا جارہا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ مینار پاکستان پر حکومت سے محفل میلاد کی اجازت لی گئی لیکن اسے سیاسی جلسہ بنادیا گیا، محفل میلاد پر امن کی بات کرنے کی بجائے ایک شخص نے اسے سیاسی بنایا، جو لوگ محفل میلاد کو سیاسی جلسہ بنانا چاہتے ہیں ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…