منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کا اہم اقدام، فحاشی و عریانیت کے خاتمے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

datetime 1  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کو ممنوع قراردینے کیلئے قانون سازی وقت کا اہم تقاضاہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپنی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی وزراء عاطف خان ،محمود خان اور خیبر پختونخوا امن جرگہ کے چیئر مین سید کمال شاہ

کے علاوہ سیکرٹری اسمبلی نصراللہ خان خٹک سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں نوجوانوں خصوصاًکالجوں اور سکولوں میں آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی غور وخوض کیا گیا اور اتفاق رائے سے نشہ آور اشیاء پرمکمل پابندی کا اطلاق کرنے کیلئے سخت ترین قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ۔اجلاس میں پشتوفلموں سمیت دیگر فلموں سے فحاشی وعریانیت کے خاتمے کیلئے قانون سازی کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے اور اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پشتو فلموں میں پختون کلچر کے برعکس مناظر کشی کی جاتی ہے جس کے نوجوانوں پر غلط اثرات مرتب ہوئے ہیں۔اجلاس میں متعلقہ کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلد ازجلد شادی بیاہ سے متعلق جہیز ایکٹ پر تفصیلی بحث کرکے فضول رسم ورواج اور روایات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں تاکہ صوبہ کے غریب عوام کو ریلیف دیا جا سکے ۔اجلاس میں سودی کاروبار کے خاتمے کے حوالے سے کی گئی قانون سازی پر بھی غورکیا گیا اور اتفاق رائے سے اس میں موجود سقم کو ختم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ۔تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے مکمل طور پرپاک کیا جا سکے ۔اجلاس میں خیبر پختونخوا امن جرگہ کے چیئر مین سید کمال شاہ نے حکومتی احکامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان حکومتی اقدامات کے عوام اور معاشرے پردوررس اثرات مرتب ہو ں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…