ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومت ، حکمران جماعت اور ریاستی اداروں کے درمیان کشمکش اور تلخیاں بڑھ رہی ہیں، جماعت اسلامی کے اہم رہنما کا دعویٰ

datetime 1  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے این اے 126 میں تعزیتی نشست اور سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت ، حکمران جماعت اور ریاستی اداروں کے درمیان کشمکش اور تلخیاں بڑھ رہی ہیں ۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے ریاستی اداروں سے تصادم کا راستہ اختیار تو کر لیاہے لیکن ان کی اپنی حکومتیں ، پارٹی ، قریبی ساتھی اور خاندان بھی اس کشمکش کے لیے تیار نہیں ہے۔ نہ ہی انہوں نے سیاسی جمہوری بنیادوں پر پارٹی منظم کی اور عوام سے رابطہ بھی نہ رکھا اسی لیے حساس اداروں اور عدلیہ کا ردعمل بے یقینی اور بے اطمینانی بڑھارہاہے ۔ وزیراعظم خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اس صورتحال سے ملک کو نکالیں ۔ غلطی پر غلطی اور حماقت پر حماقت کے اقدامات بند کریں وگرنہ سیاسی جمہوری نظام کو ڈی ٹریک کرنے کے ذمہ دار وہ خود ہی ہوں گے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ مہنگائی ، بے روزگاری ، سٹریٹ کرائمز اور پولیس کی قانون سے تجاوز کاروائیاں عوام کے لیے پریشانیوں کا باعث ہیں ۔پاکستان کا نوجوان اسلام و پاکستان سے محبت اور باعزت روزگار چاہتاہے لیکن ریاستی نظام ذہنی انتشار اور معاشرہ کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار کر رہاہے ۔ زراعت ملکی معیشت کا دل ہے لیکن کسان اور ہاری زبوں حالی کاشکار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت انتخابات کے التواء کے امکانات کا سدباب کرے اور بر وقت قانون سازی کرے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…