جنوبی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپینکئی میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہواہے،متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہیں، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکئی میں ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا گیا ہے۔ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسزنے علاقے کواپنے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ
علاقے میں مشتبہ افراد کی نگرانی کاعمل بھی تیز کردیا گیا ہے، بعض اطلاعات کے مطابق یہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہے تاہم ابھی تک میڈیا ذرائع اسے ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہی بتا رہے ہیں اس دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افرادکاتعلق امن کمیٹی سے ہے۔جاں بحق افراد میں ولی جان،میوہ خان،احمد،زمان، آیاردل خان شامل ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔