اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف اس وقت بھارت سمیت کئی دشمن ملک سرگرم عمل ہیں اور وہ پاکستان اور چین کے درمیان دراڑ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اس کوشش کیلئے انہوں نے گوادر بندرگاہ سے حاصل ہونے والی آمدن کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈہ شروع کیا ہوا ہے جس کا چین کی جانب سے ایسا جواب سامنے آیا ہے کہ مخالفین اپنا سا منہ لے کر رہ گئے ہیں۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لیجئن ژہاؤ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں واضح کیا کہ” معاہدے کے مطابق پاکستان
کو گوادر پورٹ کی آمدن کا 9فیصد اور فری زون سے آمدن کا 15فیصد حصہ ملے گا، پاکستان کو اچھی ڈیل مل گئی ہے جو کہ منافع کی بجائے مجموعی آمدن سے حصہ وصول کرے گا جبکہ اس کا منافع 9سال بعد ہی شروع ہوگا ، بنیادی طورپر یہ منصوبہ ہی بوٹ (خود تعمیرکریں اور چلائیں) منصوبہ ہے ، پاکستان نے کچھ خرچ بھی نہیں کیا“۔واضح رہے کہ گوادر پورٹ سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اپنے ابتدائی 9سال تک یہ پورٹ خسارے میں رہے گی تاہم پاکستان کو پھر بھی رقم ملتی رہے گی۔