منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرسر پرستی شعبہ تعلیم میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں،صف اول کے ماہر تعلیم کا اعتراف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) شعبہ درس و تدریس میں صف اول کے ماہر تعلیم پرویز ہود بھائی جو اپنی مدبرانہ رائے کے بدولت اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں کا پنجاب کے شعبہ تعلیم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرسر پرستی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔پنجاب کے شعبہ تعلیم میں ہونے والی ان گنت اصلاحات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔سکولوں کے انفرا سٹریکچر کی بہتری اور بچوں سمیت اساتذہ کی سو فیصد یقینی حاضری کے بعد،

پنجاب کے تعلیی نصاب میں نمایاں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ کتابوں کی اشاعت کے لئے معیاری کاغذ اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے جبکہ پہلے استعمال ہونے والا کاغذ ناقص ہوتا اور تحریری مواد میں بھی املاح کی کئی غلطیاں پائی جاتی تھیں۔ سائنس سے جڑے عنوانوں کوحقیقی معنوں میں سمجھنے کے لئے نئے طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ پرانے روایتی تھیوری پر مبنی کہانیوں کی بجائے نت نئے دلچسپ عملی تجربات کااجرا بچوں کوزیادہ سے زیادہ سیکھنے اور سائنس کو سمجھنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ہود بھائی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کے 11 اگست 1947کے خطبے کا اردو ترجمہ باقاعدہ طور پر معاشرتی علوم کے نصاب کا حصہ بنا گیا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے،نئے نصاب میں کسی بھی قسم کاتعصبی،شر پسند، اور اشتعال انگیز مواد کو نصاب کا حصہ بنانے سے اجتناب کیا گیا ہے۔ اب ذرا صوبہ سند ہ اور خیبر پختون خواہ کے تعلیم نصاب پر ایک نظر ہوجائے۔جدت کے اس دور میں بھی سندھ اور خیبر پختون خواہ میں وہی پرانا روایتی نصاب پڑھایا جاریا ہے۔ سندھ ٹیکس بورڈ کی زبو حالی اور ناقصی کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔ نہ نصاب میں کوئی جدت آئی اور نہ ہی تعلیمی کارکردگی میں۔۔۔!! اٹھارویں آئینی ترمیم کے باوجود، سندھ کے تعلیمی نظام میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ سندہ پر راج کرنے والوں نے نظام تعلیم کو مفلوج کر دیا ہے۔ عمران خان اور اُس کے اتحادیوں کے سیاسی تعلقات کا سیدھا سیدھااثر خیبر پختون خواہ کے تعلیمی نصاب پر ہوا ہے،جس کو ہود بھائی کے قابل فکر قرار دیا ہے۔تعلیمی نصاب کو ہر طرح کی سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔ یہاں یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پنجاب کا نیا تعلیمی نصا ب جدید اور بین القوامی معیار سے مماثلت رکھتا ہے۔جسکا مقصد رٹا لگوانا نہیں، حقیقی علم اور آگاہی دینا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تعلیم عام کرنے کا وژن یقیناًقابل تحسین ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…