اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سی پیک کی ضروریات ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس میں 10ہزار افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ، وزیرمملکت برائے مواصلات نے بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس میں 10ہزار افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کا اعلان وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انور چوہدری نے نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس
کی جانب سے منعقد کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاک چین اقتصادی راہداری کی ضروریات پورا کرنے کے بڑی تعداد میں افرادی قو ت کی ضرورت ہو گی جس کو پورا کرنے کے لیے جلدہی نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس جلد ہی 10ہزار افراد کو نوکریاں دے گا۔ حکومت نے ملک کی خوشحالی کے لیے بہت سے میگا پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جس میں سڑکوں کی توسیع کے منصوبے خاصی اہمیت کے حامل ہیں ۔