اسلام آباد (آن لائن) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے سموگ کی پیدا ہونے کی وجوہات اور اس کے توڑ کیلئے ریسرچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پراجیکٹ کی خصوصی منظوری حکومت دے گی، تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر ماہرین کی ٹیم کو بے موسمی سموگ کے پیدا ہونے کی وجوہات
اور اس کے اثرات سے بچاؤ کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر ارشد علی کی طرف سے ریسرچ پراجیکٹ کے اجراء کی تجویز تیار کی گئی ہے پراجیکٹ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد پبلک و پرائیویٹ سیکٹر جامعات کے ماہرین کی ٹیم کو ایوارد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وطن عزیز میں قبل ازیں سموگ سے پدیا شدہ صورتحال سے
نمٹنے کی کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی جاسکی۔ اور ملک کے پیشتر علاقوں میں سموگ سے متاثرہ علاقوں کو کلیئر کروانے کا کوئی مناسب حل نہ ہونے کے سبب ہفتوں بھر نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا تھا۔ علاوہ ازیں ہائر ایجوکیش کمیشن کی طرف سے الیکٹرانک چینلز کی ریٹنگ کیلئے سرکاری سطح پر مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس پر تمام معلقہ ادارون کی رائے کے بعد عمل درامد کیا جائے گا۔