جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

غلط پالیسیوں نے پاکستانیوں کا کہیں کا نہ چھوڑا ،بیروزگاری کی شرح کہاں تک جا پہنچی،تشویشناک صورتحال

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اور نئے منصوبے شروع نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان میں بیروز گاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور ایک سروے کے مطابق اس وقت پاکستان میں بیروزگاری کی شرح30فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس میں مزید اضافے کے امکانات موجود ہیں۔ حکومت کے اپنے ریکارڈ کے مطابق بیروز گاری کی شرح13 فیصد ہے،

جبکہ ایک سروے کے مطابق اس کی موجودہ شرح تیس فیصد تک ہو گئی ہے، کیونکہ حکومت نے اپنے پہلے چار سالوں میں سرکاری محکموں میں نئی اسامیاں پیدا نہیں کیں ، لیکن ا س دوران نوجوانوں کی اکثریت تعلم حاصل کرنے کے باوجود بھی نوکریاں حاصل کرنے سے قاصر ہیں، اور اپنی تعلیم کے باوجود روز گار کی تلاش میں کوشاں ہیں۔ حکومت اپنے ڈاکومینٹ میں ہمیشہ یہ ذکر کرتی ہے، کہ اس نے پاکستان میں نئی اسامیاں پیدا کی ہیں، لیکن مسلم لیک (ن) کی موجودہ حکومت اپنے چار سالوں میں نوجوانوں اور خاص طور پر تعلیم یافتہ لوگوں کے لئے نوکریوں کا بندوبست نہیں کر سکی۔ جس کی وجہ سے بیروزگارنوجوان ہنگاموں میں جلد ہی شامل ہو جاتے ہیں۔ اور ان کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح سال 2017 میں پانچ فیصد رہے گی، اور اگر پاکستان میں سیاسی استحکام رہا تو یہ اقتصادی ترقی 5.2 فیصد رہے گی۔ لیکن ان تمام اقدامات کے باوجود پاکستان میں روز گار میں اضافہ نہیں ہو رہا۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں روزگار میں اضافہ کے لئے ضروری ہے، کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں آٹھ فیصد سے زیادہ کا اضافہ کیا جائے تاکہ اس ترقی کی مدد سے روزگار میں اضافہ کیا جا سکے۔شہروں میں روزگارمیں کمی اور بیروز گاری میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے، کہ دیہاتوں سے شہروں کی طرف لوگوں کے آنے کا رواج پڑ گیا ہے،

کیونکہ دیہاتوں میں زراعت کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات میں کمی آنے کی وجہ سے لوگ روز گار کی تلاش میں شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہروں میں آبادی کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اور اس طرح سے روزگار بھی کم ہو جاتے ہیں، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے ، کہ بیروزگاری میں اضافہ ہونے کی وجہ سے حکومت کے لئے ایک اہم مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سال 2015 میں بیروز گاری کی شرح

8.3 فیصد تھی ۔جو کہ اس وقت گذشتہ تیرہ سال کے دوران سب سے زیادہ تھی۔ لیکن موجودہ حکومت نے اس کو کم کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے، جس کی وجہ سے اس شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پچھلی حکومتوں کے دوران ہر دفعہ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے، کہ نواز شریف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کی بجائے اپنے سیاسی ساتھیوں کے لئے اقدمات کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…