اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں تبدیلی ،عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس،حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف نے ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں تبدیلی کی آزادانہ اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔منگل کو پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔چیئرمین عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں ختم نبوتؐ کے معاملے پر پیداہونے والی صورتحال کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی مرضی اور

منشاء کے بغیر حساس ترین قانون میں ترمیم ممکن نہیں،آغاز سے اختتام تک معاملے میں گہری سازش کے آثار دکھائی دیتے ہیں،حقائق قوم کے سامنے لانے کیلئے معاملیکی آزادانہ تحقیقات ناگزیر ہیں۔تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ پورے معاملے میں حکومت نام کی چیز قوم کو نظر نہیں آئی،پاکستان کو افراتفری اور سنگین داخلی بحران سے بچانے کیلئے عسکری قیادت کا کردار قابل ستائش ہے۔اجلاس میں حدیبیہ پیپر ملز کیس پر کارروائی کے مختلف پہلوؤں پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کی روشنی میں چیئرمین تحریک انصاف کی حیبیہ کیس کی خصوصی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔نیب کی کارکردگی پر عدم اطمینان اور گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔چیئرمین نیب سے فوری مداخلت اور پراسکیوشن برانچ کی کارگردگی کے جائزے کا مطالبہ کیا گیا۔تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ قومی مفاد کے مقدمے پر عام معاملے کیطرح کارروائی سے گریز لازم ہے۔اجلاس میں قبل ازانتخابات کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا گیا او رکہاگیاکہ ملک میں حکومت نام کی چیزکا وجود تک نظر نہیں آتا،بحران سے نکالنے کیلئے فوری انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کی جائے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…