منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب کمپنیز سکینڈل میں مزید تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر ، بہتی گنگا میں صوبائی وزیر، ایم پی ایز، افسران نے بھی ہاتھ دھوئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صاف پانی کمپنی میں مزید 47 کروڑ 78 لاکھ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،پنجاب کمپنیز سکینڈل میں مزید تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صاف پانی کمپنی میں مزید 47 کروڑ 78 لاکھ کی بے ضابطگیوں کا کھوج لگا لیا گیاذرائع کے مطابق بہتی گنگا میں صوبائی وزیر، ایم پی ایز، افسران نے بھی ہاتھ دھوئے۔ صاف پانی کمپنی میں مزید 47 کروڑ 78 لاکھ کی بے ضابطگیوں کا کھوج لگا لیا گیا۔ صاف

پانی کے نام پر صوبائی وزیر، ایم پی ایز اور سرکاری افسران نے متعدد غیرملکی دورے کئے مگر نتیجہ صفر رہا۔ وزراء اور ایم پی ایز نے چائنہ، تھائی لینڈ اور دبئی کے دورے کئے۔ 47 لاکھ روپے ایک دورے پر خرچ کئے گئے۔ غیرملکی دورے کرنیوالوں میں وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم، ایم پی اے کاشف بھڈیار و دیگر ممبران شامل ہیں۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی تحفظات پر مبنی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھیجوائی لیکن جواب نہ ملا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاف پانی کمپنی کے اجلاسوں کی صدارت کرتے رہے۔ تمام قوانین نظر انداز کر دیئے گئے۔ قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سی ای او صاف پانی کمپنی نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل چارج سنبھال لیا۔افسران کی میرٹ کے برعکس تعیناتیاں کی گئیں۔ مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ کا نقصان ہوا۔ صاف پانی کمپنی میں 5 انجینئرنگ مینجمنٹ کنسلٹنٹس کو ہائر کیا گیا مگر پھر خراب کارکردگی پر معطل کر دیا گیا۔ صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کنسلٹنسی سروس کے لئے 44 کروڑ 64 لاکھ خرچ کئے گئے لیکن حاصل کچھ نہ ہوا۔چار نجی کمپنیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا اور پھر خسارہ ہونے پر ختم کر دیا گیا لیکن فنڈز مکمل ادا کئے گئے اور جرمانہ بھی نہیں لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…