اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت ،مقتول شاہ زیب کے اہل خانہ کو کتنے کروڑ روپے،بنگلہ اور فلیٹ دیاگیا؟شاہ رخ اب کہاں اور کس حال میں ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت پر سندھ ہائی کورٹ کے تازہ فیصلے کے بعد شاہ زیب قتل کیس میں دیت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق دیت میں مقتول شاہ زیب کے اہل خانہ کو 27 کروڑ روپے ،ڈیفنس میں 500 گز کا ایک بنگلااور آسٹریلیا میں ایک فلیٹ بھی دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شاہ زیب کے والد ڈی ایس پی اورنگزیب کے ساتھ کیا گیا

،دوسری طرف شاہ رخ جتوئی کو طبی بنیادوں پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ ہسپتال میں دو ماہ سے موجود ہیں۔ خیال رہے کہ کیس میں اس وقت کے چیف جسٹس کے حکم پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا تھا، جن کے تحت دیت ممکن نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی جیل سے چار سے پانچ روز تک غائب ہو گیا تھا جبکہ اعلی حکام کو اس بات کا پتہ چلا تو پھر اسے واپس جیل لایا گیا۔ ذرائع یہ بھی کہتے ہیں وہ جناح اسپتال میں موجود ہے جہاں اسے تمام طرح کی سہولیات دستیاب ہیں، وہ اکثر رات اپنے گھر چلا جاتا ہے اور صبح واپس اسپتال آ جاتا ہے۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو پھانسی دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا تھا۔ ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا کی جانب سے صلح کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی تھی، جس میں بتایا گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوچکی ہے۔ اس پر سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سے انکوائری رپورٹ طلب کی جس میں بتایا گیا کہ ذاتی عناد پر جھگڑا ہوا جس پر شاہ زیب کو قتل کیا گیا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…