جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ، پیر حمید الدین سیالوی ناراض،زعیم حسین قادری کی صفائیاں،بڑا اعلان کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور/سرگودھا(این این آئی) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور زعیم حسین قادری نے ختم نبوت کے معاملے پر ناراض اراکین اور رہنماؤں کو منا لیا جبکہ پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی نے ملاقات کرنے والے زعیم حسین قادری کو کہا ہے کہ وہ بیان کی وضاحت کے لئے رانا ثنا اللہ خان کو لے کر آئیں ،وزیر قانون کلمہ پڑھیں ،ٹی وی پر کہیں قادیانیوں کو کافر سمجھتے ہیں۔زعیم حسین قادری نے سرگودھا میں پیر آف سیال شریف پیر سید حمید الدین سیالوی کی رہائشگاہ پر رہنماؤں اور اراکین سے مذاکرات کئے

۔اس موقع پر انہیں ختم نبوت قانون میں ترمیم کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کیاگیا ۔زعیم قادری نے اراکین کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات اور تحفظات وزیراعلی پنجاب کے سامنے رکھے جائیں گے اور ان پر عمل کرایا جائے گا۔یاد رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی کے بھتیجے رکن پنجاب اسمبلی نظام الدین سیالوی نے فیض آباد دھرنے کے شرکا ء کیخلاف آپریشن پر حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا اور پیر حمید الدین سیالوی نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ان کے ساتھ تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی استعفے دے دیں گے۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور دیگر اراکین اسمبلی چوہدری حامد حمید، رانا منور غوث خان اور عبدالرزاق ڈھلوں کے مستعفی ہونے کی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی رکن اسمبلی نظام الدین سیالوی کو منانے کے لئے گئے تھے جنہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ایک انٹر ویو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی زعیم قادری نے کہا کہ ناموست رسالت اور ختم نبوت کے مسئلے پر کوئی بھی مسلمان ذرہ برابر بھی گفتگو نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مثبت انداز میں چیزوں کو سمیٹنے کی بات کی۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ یقیناًناموس رسالت اور ختم نبوت کے مسئلے پر کوئی بھی مسلمان ذرہ برابر بھی گفتگو نہیں کر سکتا۔ اس لیے پیر حمید الدین سیالوی کی ناراضگی بجا تھی کیونکہ ان کے علم میں کچھ ایسی باتیں تھیں لیکن انہوں نے نا صرف میری باتیں سنیں بلکہ انہیں تسلیم بھی کیا۔ انہوں نے گفتگو جاری رکھنے اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے کی بات بھی کی۔ایک سوال کے جواب میں زعیم قادری کا کہنا تھا کہ حمید الدین سیالوی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفے پر بات کی تھی جس پر میں نے انہیں کہا تھا کہ میں قائدین کے سامنے آپ کی بات پہنچا دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیر حمید الدین نے رانا ثنا اللہ کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم کرنے کی بات کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی نے زعیم قادری سے کہا ہے وہ رانا ثنا اللہ خان کو یہاں لے کر آئیں او ر وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں ،وہ کلمہ پڑھیں اور اور ٹی وی پر کہیں کہ وہ قادیانیوں کو کافر سمجھتے ہیں۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…