لاہور(نیوزڈیسک)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عارف نواز نے صوبے بھر کے پولیس افسران کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام پولیس افسران و اہلکاران سے ان کی بیگمات کی تفصیلات کرلی گئی ہیں، مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام پولیس افسران و اہلکاران اپنی بیگمات کی مکمل تفصیلات فراہم کریں کہ انہوں نے کتنی شادیاں کررکھی ہیں کتنی شادیاں ظاہر ہیں اور کتنی خفیہ، افسران
و اہلکاروں کو پابند کیاگیا ہے کہ جنہوں نے خفیہ شادیاں کررکھی ہیں وہ بھی مکمل تفصیلات آئی جی آفس کو ارسال کریں کہ ان کی بیگمات کہاں کہاں ہیں اور کتنی ہیں ، ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وجہ سے کیاگیا ہے کہ اکثر افسران و اہلکاروں کی ریٹایرمنٹ اور فوتگی کی صورت میں ایک سے زائد خواتین گریجویٹی کیلئے آجاتی ہیں یا عدالت میں کیس کردیتی ہیں جس کی وجہ سے محکمے کو پریشانی کا سامناکرنا پڑتاہے۔