جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

نوازشریف کے مقابلے میں شہبازشریف کی کیا حیثیت ہے؟حمزہ شہباز اور مریم شہباز کا مستقبل کیا ہوگا؟چوہدری شجاعت حسین نے بڑے دعوے کردیئے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) سربراہ مسلم لیگ (ق ) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ایک موقع پر منافقوں اور جاہلوں سے بچنے کا مشورہ دیا تھا ، حکومت اپنے مقاصد کے لئے حالات خراب کر رہی ہے، الیکشن وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ حکومت کی حرکتوں کے باعث (ن) لیگی اراکین ان سے ناراض ہیں (ن) لیگ کے کئی اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ (ن) لیگ میں 60 سے 70 افراد (ق) لیگ چھوڑ کر گئے ہیں ۔کہ موروثی سیاست ساری دنیا میں ہے اپنی قابلیت سے آگے بڑھنا کوئی بری بات نہیں ،

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے سال سے قبل قومی حکومت بننی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں سے معاہدہ فوج نے کرایا اسی باعث دھرنے والوں نے فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔ وزیر داخلہ بار بار بیان تبدیل کر رہے ہیں ۔ حکومت کی حرکتوں کے باعث (ن) لیگی اراکین ان سے ناراض ہیں (ن) لیگ کے کئی اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ (ن) لیگ میں 60 سے 70 افراد (ق) لیگ چھوڑ کر گئے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ موروثی سیاست ساری دنیا میں ہے اپنی قابلیت سے آگے بڑھنا کوئی بری بات نہیں ۔ نواز شریف نے جو کچھ کہا اس کا جواب دینا ہو گا ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فوج ایک حقیقت ہے ۔ قومی حکومت بننی چاہیے ۔ آئین میں ترمیم ہو سکتی ہے ۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا بنایا گیا نگران سیٹ اپ قبول نہیں کریں گے ۔ انا اور ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھنا چاہیے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف بیانات پر 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے ایک خطرناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے ۔ میاں صاحب عدالتی فیصلے کو قبول نہیں کر پا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مقابلے میں شہباز شریف زیرو ہیں ۔ ایک شخص کے لئے قوانین تبدیل نہیں ہونے چاہئیں ۔شہباز شریف کبھی نواز شریف کے مخالف نہیں ہوں گے ، حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اپنا آپ منوانے میں وقت لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ناراض اراکین کے لئے صحیح جگہ (ق) لیگ ہے ۔ آئندہ سیٹ اپ میں کسی عہدہ کی ڈیمانڈ نہیں ہے ۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…