فیصل آباد(آئی این پی) پسند کی شادی گھریلوں نا چا قی عدم برداشت کے واقعات میں خطرناک حد تک اضا فہ سوشل میڈ یا اور مو بائل فون کا زیادہ استعمال بڑا سبب بنا فیصل اآباد میں 10ماہ کے دوران 20ہزار خواتین نے
فیملی کورٹس میں رجوع کیا گھروں سے بھاگ کر شادی کرنے والی خواتین کی تعداد زیادہ آئے روز اضا فہ ہو نے لگا جس میں 15سال سے 20سال کی کم عمر خواتین کی تعداد بہت زیادہ سا منے آئی تفصیل کے مطا بق فیصل آباد میں گز شتہ 10ماہ کے دوران 20ہزار خواتین نے فیملی کورٹس سے رجوع کیا خواتین کی طرف سے زیادپ مقدمات خلع، خر چہ اور گارڈین کے مقدمات کی سماعت سینئر وکلاء کے مطا بق اتنی تعداد میں کیسوں کا بڑھنا خوناک ہے سو شل میڈ یا موبا ئل کا زیادہ استعمال بھی ایسے کیسوں کا سبب بنا حکومت خواتین کی مرضی سے شادی کا قانون نہ بنا سکی قانون میں سخت سزا نہ ہو نے کہ وجہ سے اضافہ ہوا ایسے مقدمات کی تعداد میں اضا فہ انتہا ئی خطرناک ہے یونیورسٹیو ں اور کا لجز میں طلباء اور طا لبات کا اکٹھے تعلیم حا صل کر نا بھی اس خطرناک اضا فے کا سبب ہے والدین اپنے نوجوان بچے اور بچیوں کو موبا ئل فون کے استعمال کو سختی سے روکیں موبا ئل کے استعمال سے رشتے ٹو ٹنے لگے میاں بیوی معمولی شک پر طلاق دے دیتے ہیں یا اور خواتین خلع کے لیے عدا لتوں مین پہنچ جا تی ہیں مو بائل فون کے زیادہ استعمال نے عدم برداشت مین خطرناک حد تک اضا فہ کیا ۔