اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا ختم ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، ملک کے وسیع تر مفاد کے لئے وزیر قانون کو مستعفی ہونا پڑا‘ ملک کے اندر افراتفری اور انتشار کا خاتمہ ہوگیا ہے‘ ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے باعث ملک میں افراتفری اور انتشار کی صورت حال
رہی۔ پاکستان مزید اس طرح کے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا، سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا وزیر قانون زاہد حامد نے ریاست کے وسیع تر مفاد میں قربانی دی اور مستعفی ہوگئے، کچھ معاملات میں اسٹیٹ کیلیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف کو وزارتِ عظمی سے زبردستی اس وقت ہٹایا گیا جب ملک ترقی کر رہا تھا۔