اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی سمندر میں چین کے راستے پر قبضہ کرنے کی بھارتی بحری مشقیں ناقابل قبول، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور تنگ ذہن کی عکاسی کرتی ہیں، چینی بحریہ راستوں کی حفاظت اور نقل و حرکت کی نگرانی کیلئے موجود ہے، چین بھارتی بحریہ کی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر سیخ پا، سخت ردعمل دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بین الاقوامی سمندر میں بحری مشقوں کا انعقاد کیا ہے جس پر چین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے لئے بھارتی سمندری مشقیں ناقابل قبول ہیں، بھارتی مشقیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بین الاقوامی سمندر میں چین کے راستے پر قبضہ کرنے کےکیلئے بھارت کی مشقیںبھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور تنگ ذہن کی عکاس ہیں۔ چینی ماہرین نے اسے چین کی سمندر میں حرکات و سکنات کا مقابلہ قرار دیا ہے۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لئے بین الاقوامی سمندر میں موجود ہے۔ چینی بحریہ راستوں کی حفاظت اور نقل و حرکت کی نگرانی کرتی ہے۔